پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
لاہور سے جاری بیان میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اٹک فاریسٹ ڈویژن نے چوری شدہ لکڑی اور گاڑی قبضے میں لے لی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لکڑی ضلع ایبٹ آباد کے علاقے قلندرآباد سے لائی گئی تھی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا سے زمینیں واگزار کروانے کےلیے بھی اقدامات کریں گے ۔