وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ دشمن روایتی جنگ میں شکست کے بعد بچوں پر حملے کرنے پر اتر آیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج خضدار میں بچوں کے بس پر حملہ کیا گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جو دھول چٹائی بھارت اس کا بدلہ بچوں سے لے رہا ہے۔
عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کا ساتھ دیا، افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ روایتی جنگ میں شکست کے بعد تمہاری پراکسیز کو بھی شکست دیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے کہا ہے یہ 1200 بندے کیا کرلیں گے بالکل ہم بھی یہی کہتے ہیں، ایک ایک دہشت گرد کو ٹھکانے لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خضدار واقعے پر مکمل تحقیقات سامنے لائیں گے، یہ بھارت کی پراکسیز کا کام ہے، بھارت کو ہر میدان میں شکست دیں گے۔