• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل بکر پرائز بھارتی مصنفہ بانو مشتاق کے نام

برلن(نیوز ڈیسک)بھارتی مصنفہ اور کارکن بانو مشتاق کو، ان کی مختصر کہانیوں کے مجموعے ہارٹ لیمپ (چراغ قلب) کے لیے منگل کو بین الاقوامی بکر پرائز سے نوازا گیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق بانومشتاق ترجمہ شدہ افسانوں کے لیے انعام جیتنے والی کنڑ زبان کی پہلی مصنفہ ہیں۔جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی بانو مشتاق کنّڑ زبان کی پہلی مصنفہ ہیں، جنہیں ترجمہ شدہ افسانے کے لیے ایوارڈ ملا ہے۔ ان کی مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہارٹ لیمپ (چراغ قلب) تیس برسوں کی کاوشوں پر محیط ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید