• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے دوران جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ارناب گوسوامی کے علاوہ حکمراں جماعت بی جے پی کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ امیت مالویہ پر بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ارناب گوسوامی اور امیت مالویہ پر جھوٹی معلومات پھیلانے کا مقدمہ انڈین یوتھ کانگریس نے درج کرایا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید