• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز

فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک 16 گھنٹے سے معطل ہے۔ ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مقدمہ درج

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانا ساہیانوالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ٹریکٹر ٹرالی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید