نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ شکست کے بعد بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک فعال کرچکا ہے۔
لاہور سےجاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور بھارت کا ایجنڈا ملت اسلامیہ کے خلاف ہے، اسرائیل اور بھارت بچوں کے بڑے دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردانہ حملہ درندگی کی انتہا ہے، اسکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں یورپی ردعمل خوش آئند ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کی افغانستان تک توسیع وزارت خارجہ کا بہت اچھا فیصلہ ہے۔