• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ ــــ فائل فوٹو 

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی و سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی نسل پرستی پر سکوت اور بھارت سے دوستی کے رجحانات ناقابلِ قبول ہیں۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بھارتی فاشزم کی شدید مذمّت کی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو بھارت کے جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منایا جائے گا۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کشمیر کی جہدوجہدِ آزادی کے لیے سفارتی محاذ پر نائب وزیرِ خارجہ کا ایک فوکل پرسن تعینات کرے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ملی یک جتی کونسل جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملی یک جہتی کونسل کے تحت کل 25 اکتوبر کو خطیب حضرات مساجد میں فلسطینیوں سے یک جہتی کا اظہار کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید