• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز: باسط علی کو شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض کیوں؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے قومی اسکواڈ میں شاداب خان کی سلیکشن پر اعتراض اُٹھا دیا۔

باسط علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کےلیے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ بطور سلیکٹر میں شاداب خان کو صرف پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر کبھی بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کرتا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے پاس ابرار، سفیان اور خوشدل شاہ جیسے کھلاڑی ہیں جو قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کے حقدار ہیں۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر بھی سینئر کھلاڑی ہی قومی ٹیم کےلیے منتخب ہوتے رہے تو نوجوان کھلاڑی کہاں جائیں گے؟

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کےلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید