• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور شوہر قتل

امریکا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور اُن کے شوہر کو قتل کردیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست منیسوٹا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں سابق اسٹیٹ ہاؤس اسپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر کو قتل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منیسوٹا کے ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے۔

امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا، مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

گورنر منیسوٹا ٹم والز نے کہا کہ میلیسا اوران کے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرک کارفرما ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید