اسلام آباد کا ایک اور منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کل جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کی فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس پروجیکٹ کا دورہ کیا اور رات تک فنشنگ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کام کے اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، منصوبے سے اسلام آباد کے شہری سگنل فری سفر کر سکیں گے۔