• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹس

محمد فاروق—فائل فوٹو
محمد فاروق—فائل فوٹو

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں محمد فاروق نے کہا ہے کہ پی ایس 91 میں پانی کی شدید قلت ہے، ہائیڈرنٹ پر کوئی پانی کی قلت نہیں ہوتی، ٹینکر سے پانی آ جاتا ہے، نل میں نہیں آتا، کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے۔

محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا ہے کہ اگر حکومت اس دھندے میں ملوث نہیں ہے تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کرتی، پاکستان کے کونسے شہر میں پانی ٹینکرز سے فروخت ہوتا ہے؟

رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے بعد میں ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج لوڈ شیڈنگ سے متعلق کمیٹی کا اجلاس تھا، آج بھی کے الیکٹرک کے سی ای او نہیں آئے اور اجلاس نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ اجلاس بھی ان کی غیر حاضری کی وجہ سے نہیں ہوا تھا، اگلے اجلاس میں وہ نہ آئیں تو ان کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید