کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ کر کٹر قومی سلیکٹر اقبال قاسم کی اہلیہ ثمینہ اقبال جمعرات کو انتقال کر گئیں۔ تدفین ان کی بیٹی کی امریکا سے واپسی پر ہفتے کو ہوگی ، ثمینہ اقبال سابق سفارت کار قطب الدین عزیز کی بیٹی تھیں، ان کے انتقال پر پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی ،مئیر کراچی مرتضی وہاب ، صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری خالد محمود، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔