اسلام آباد (ساجد چوہدری )گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی ، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز گوگل کروم اور موزیلاکے ذریعے صارفین کے ڈیٹا سے اہم معلومات چراسکتے ہیں ، ہیکرز صارفین کی معلومات اور سٹورکیا ہوا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں، ڈیسک ٹاپس ، موبائل ڈیوائسز میں استعمال کرنے والے صارفین متاثرہوسکتے ہیں، نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ہیکنگ سے بچاو کے لئے سفارشات دے دیں۔