لیاری یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور شعبہ مینجمنٹ سائنس کے پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کا انتقال آج دوپہر طویل علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ہوا۔
ان کا بنیادی تعلق جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات سے تھا اور وہ سرطان جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کی نماز جنازہ شام 6 بجے مدھو گوٹھ نزد سفاری پارک گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی اور تدفین شیر شاہ کے قبرستان میں ہوگی۔