سینئر صحافی حامد میر نے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے اپنی تحقیق سے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے دستاویزی ثبوتوں کی مدد سے بتایا ہے کہ مودی حکومت کا اصل مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام ہے۔
حامد میر نے اپنے شو میں بھارتی مصنفین کی کتابوں اور بھارتی سیاستدانوں کے بیانات کی مدد سے ثابت کیا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کو اکھنڈ بھارت میں ضم کر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانا چاہتی ہے۔