پاکستان ہائی کمیشن لندن میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں مقیم برٹش پاکستانیوں کو اُن کی قابلِ قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
ڈاکٹر فیصل نے برطانوی پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد اور یکجہتی کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ برٹش پاکستانی برطانیہ کی معاشی اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک میں ہوں پاکستان ہماری مشترکہ شناخت ہے۔ پاکستانی کمیونٹی کا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے اور ہم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔