وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔
اس اعلیٰ سطح کے وفد کو پاکستان کا مؤقف عالمی دارالحکومتوں میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کا پیغام امن اور تعمیری شراکت داری کا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وفد کو مؤثر انداز میں قومی مؤقف اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد عالمی دارالحکومتوں میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتِ حال اور بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان کا مؤقف پیش کرے گا۔