• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے مودی کا سر لاکر دیں، فیصل واوڈا

 سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج سے کہیں گے کہ مودی کا سر لاکر دیں، ابھی ہم دفاعی پوزیشن میں ہیں۔ جارحانہ کارروائی ہمارا حق ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 258 فوجی ہلاک کیے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے فوج کا مورال ڈاؤن کیا، مودی سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی نے پہنچایا ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کہتے ہیں آئی ایم ایف سے بات نہیں کریں گے، کیا ان کو پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے دیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل فیض کے سامنے میں سب سے پہلے کھڑا ہوا تھا، میں کسی کے سامنے بھی کھڑا ہوسکتا ہوں، تنقید کرنا میرا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ حکومت کو اپنی نااہلی دکھانے کی ضرورت ہے اور نہ ہی پی ٹی آئی کو یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ ہمیں صرف فوج سے بات کرنے کی ہے، دونوں کو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس کافی اختیارات ہیں، وہ سب سے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید