• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود، پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری سے ملاقاتیں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔

شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کےلیے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

قومی خبریں سے مزید