رواں سال کی تیسری قومی پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔
وزیرِاعظم کی ترجمان برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا نے بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔
ترجمان نیشنل ای او سی کے مطابق قومی پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے، سرحدی علاقوں اور خانہ بدوش آبادیوں پر خصوصی توجہ ہے۔