ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں حکمت عملی تبدیل کی گئی۔
ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل میں تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک حملے کیے گئے۔ تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک ڈرونز اور میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق آج اسرائیل پر کیے گئے حملے میں خیبر شکن، عماد، قدر اور فتاح ون میزائل استعمال کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ ایران کی جانب سے تقریباً 15میزائل داغے گئے ہیں۔
ادھر ایران کے شہر کرج پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران میں زوردار دھماکے سنے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد شمالی تہران میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
علاوہ اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج تہران کے مرکزی علاقوں پر شدت کے ساتھ حملہ کر رہی ہے۔