• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے: روسی صدر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جارحیت کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

روسی صدر نے کہا کہ حالیہ واقعات پر ہمارا مؤقف وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچا دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، ایرانی عوام کی مدد کی کوشش کریں گے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ  یہ ملاقات ہمیں موجودہ صورتحال سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ 

پیوٹن نے عباس عراقچی سے گفتگو میں کہا کہ میری نیک تمنائیں ایرانی صدر اور رہبرِ اعلیٰ تک پہنچائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید