• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا: یونیورسٹی کی بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک، 7 زخمی

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کولمبیا میں یونیورسٹی کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

یونیورسٹی کی بس میں طلبا اور پروفیسرز سمیت 26 مسافر سوار تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار بس یونیورسٹی کی فیلڈ ٹرپ پر تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک اونچے پل سے گزر رہی تھی اور اس دوران ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا۔

بس حادثے میں زخمی ہونے والے 7 طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید