• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

فوٹوؒ: بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹوؒ: بشکریہ برطانوی میڈیا

لندن میں گھر کو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ برینٹ میں پیش آیا، جس میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، آگ سے اسٹون برج میں واقع خاتون کا تین منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق41 برس کے مرد کو جائے وقوعہ سے قتل کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ خاندان تقریباً 20 سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید