غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔