امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں امیگریشن فراڈ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
امیگریشن فراڈ کے مذکورہ واقعے میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 2 پاکستانی نژاد امریکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم عبد الہادی اور سلمان ناصر پر جھوٹے ویزوں کا نیٹ ورک چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
دونوں گرفتار ملزمان کے مقدمے کی سماعت 30 مئی کو ہو گی۔