• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے ابتک غزہ کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج اب تک غزہ پٹی کے کل جغرافیائی رقبے کے 77 فیصد حصے پر قبضہ کر چکی ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے بیان کے مطابق یہ قبضہ براہِ راست زمینی دراندازی، شہری علاقوں میں قابض افواج کی تعیناتی، غیر منصفانہ جبری بے دخلی کی پالیسیوں اور بھاری بم باری کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں، علاقوں، زمینوں اور املاک تک رسائی سے روک کر حاصل کیا گیا ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے اپنے بیان میں اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی توسیع کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے بیان کے مطابق اسرائیل کی مسلسل نسل کشی، جارحیت اور غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر قبضہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے جو طاقت کے ذریعے غزہ پر مکمل مسلط ہونے کے اسرائیلی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید