• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دے: یوسف رضا گیلانی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت سے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا  کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ عدالت میں ہے، عدالت کو فیصلہ کرنے دیں۔  

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو بھارت کے خلاف فتح کی مبارکباد دیتا ہوں، بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بہترین کارنامہ انجام دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر نے حکومتی اور عسکری پالیسی کا خیر مقدم کیا، پاکستان نے پہلگام واقعے پر آزادانہ انکوائری کا کہا تھا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سب سے پہلے میں نے بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید