خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہوگئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
واضح رہے کہ خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کیا جاچکا ہے۔
سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔