• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں میں پولیس سب سے آگے رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور پولیس کے 496، محکمۂ ایس اینڈ جی ڈی کے 358 ای چالان ریکارڈ ہوئے ہیں۔

ڈیٹا کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے محکموں میں لیسکو اور لائیو اسٹاک بھی شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب 328 اور184 ای چالان ریکارڈ کروائے۔

لاہور سٹی ٹریفک پولیس افسر اطہر وحید نے کہا ہے کہ 73 سرکاری محکموں کو ای چالانوں کی ریکوری کے لیے لیٹر لکھ دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ای چالان کا جرمانہ وصول کرنے کے لیے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

اطہر وحید نے یہ بھی کہا ہے کہ پچھلے 10 دن کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 45 سو گرفتاریاں کیں، ون وے کی خلاف ورزی پر 23 سو گرفتاریاں کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید