پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا، باپ نےتنگ آ کر بیٹے پر فائرنگ کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رحیم یار خان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا۔
2 روز قبل کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا ہے۔
چیئرمین اینٹی کرپشن نے سندھ یونیورسٹی میں پروفیسرز کی غیر قانونی تقرریوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
افغان سفیر نے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کردی اور نئے ہیڈکوارٹرز کا ماسٹر پلان بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرگ روڈ کے قریب گھر سے نوجوان کی گولی لگی لاش ملی جس کی شناخت ارتضیٰ علی کے نام سے ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف کو زمینی صورتحال، متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہےکہ نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سےمشروط نہیں، اور نہ ہی یہ شوہر کی صوابدید ہے۔ یہ بیوی کا حق ہے جو نکاح ہوتے ہی بلا کسی شرط کے پیدا ہوجاتا ہے اور اس کی ادائیگی شوہر کا قانونی فریضہ ہے۔
امریکی ٹیم گزشتہ ہفتے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی سے پاکستان کی امریکا میں پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کا طے شدہ چینل استعمال نہیں کیا
پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی آمد میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر معاملہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا ہے اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے کوشاں ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسیں چاہییں، 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے تعاون سے لائیں گے۔
قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک معطل کر دی ہیں۔ اسکی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز بھی دس سال سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے پر ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔