• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے، شہباز شریف

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران پاکستان ہر طرح کے حالات میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ پاکستان اور ایران کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکا ہے، پاکستان کی حمایت کرنے پر ہم ایرانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ 

ایرانی میڈیا کو انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان تنازع میں ایران کی ثالثی کی پیشکش پر بھی شکرگزار ہیں، ایران کی ثالثی پیشکش ہم نے قبول کی تھی لیکن بھارت نے مسترد کر دی تھی۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے دورے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی مفاد کے امور پر بھی بات ہوگی۔ غزہ میں اسرائیل کی تباہ کُن جنگ اور نسل کشی کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انھوں نے کہا مسلم امہ اور علاقائی تعاون میں ایران پاکستان ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر اور فلسطین مسئلے کے حل تک دونوں خطوں میں امن انصاف نہیں ہوسکتا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین تنازع کو علاقوں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے، ایران جوہری پروگرام پر مذاکرات خوش آئند ہیں، اس کے اچھے نتائج کی امید ہے۔ 

انھوں نے کہا ایران کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ آئندہ دس سالوں میں ایران پاکستان کے درمیان تجارتی حجم میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید