• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی نیشنل اسمبلی کے رکن الشیخ مامون اسعد التمیمی پاکستان پہنچ گئے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

فلسطینی نیشنل اسمبلی کے رکن الشیخ مامون اسعد التمیمی دس روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

الشیخ مامون اسعد التمیمی نے پاکستان پہنچنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی محبت پر دل سے شکر گزار ہوں، پاکستان میرا دوسرا گھر ہے یہاں آکر بڑی مسرت محسوس کر رہا ہوں۔

الشیخ مامون اسعد التمیمی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد فلسطین کی آزادی کی کنجی ہے، پاکستان اور فلسطین کا دینی رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔

واضح رہے کہ صاحبزادہ الشیخ مامون اسعد التمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دعوت پر پاکستان پہنچے ہیں۔

وہ قبلہ اول بیت المقدس مسجدِ اقصیٰ فلسطین کے سابقہ امام الشیخ اسعد بیوض التمیمیؒ کے صاحبزادے ہیں۔ 

میمون اسعد تمیمی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہیٰ ظہیر سمیت دیگر مختلف عمائدین اور علمائے کرام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید