کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین نے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔
ریٹائر ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری واجبات ادا کیے جائیں۔
کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے احتجاج میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔
مظاہرے میں شریک اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے اپنی زندگی کے ایم سی کو دے دی ہے۔
علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تمام مقامی اداروں میں یہی مسئلہ ہے۔