• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی زبان آئینی تقاضوں کے منافی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اس وقت چوروں کے قبضے میں ہے، جہاں کرپشن عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہستان میں 40 ارب روپے کے اسکینڈل پر کوئی انکوائری نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں سولر منصوبے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ فسطائیت کی بدترین مثال ہے۔

قومی خبریں سے مزید