• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کن باتوں پر اتفاق کیا؟

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور حلف برادری کی تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال، مسائل و حقوق پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

 فیصل کریم کنڈی اور علی امین گنڈاپور نے صوبے میں امن کے قیام کی کوششوں پر اتفاق کیا۔

گورنر خیبر پختون خوا نے کہا کہ قیام امن، مسائل کے حل اور وسائل کے حصول دونوں متحد ہو کر کوشش کریں گے، صوبے کے وکیل کا کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کے حل کے لیے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید