اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، ایٹمی دھماکے پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف عسکری نہیں، قومی اتحاد سے بھی ناقابل شکست ہے، پاکستان ایک پُرامن، باوقار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھیں گے، پاکستان کو مزید محفوظ اور خودمختار بنائیں گے۔