• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس، غیرمتوقع نہیں: دفتر خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اشتعال انگیز بیان قابل افسوس ہے، یہ غیرمتوقع نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری یے گئے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کی پانی جیسے معاہداتی وسائل کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں سے انحراف ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان تھا کہ ایسی قیادت جو عالمی احترام چاہتی ہو، پہلے اپنی زبان اور ضمیر کا جائزہ لے، موجودہ بھارتی حکومت کے نظریاتی حامی نفرت انگیزی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، انتخابی مہم کے دوران جنگجو بیانات امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی نوجوان نفرت کی سیاست کو رد کریں اور باوقار، باہمی تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف بڑھیں۔

قومی خبریں سے مزید