• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے افسر کے بیٹے  حسن جاوید سولنگی کا پتہ لگا لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ساوتھ پولیس کی پاک کالونی میں کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے درخشاں کے رہائشی حسن جاوید سولنگی کو تلاش کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ  کا کہنا ہے کہ نوجوان گھریلو معاملات کے باعث گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ نوجوان کا کچھ عرصے قبل ری ہیب سینٹر میں علاج بھی ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں اغوا کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید