• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس کے رہائشی حساس ادارے کے افسر کا بیٹا مبینہ طور پر اغوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس کے رہائشی حساس ادارے کے افسر کے بیٹے کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حسن سولنگی اپنی مرضی سے گھر سے گیا تھا جسکے بعد سے وہ لاپتا ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6لین نمبر 8بخاری کمرشل کے رہائشی حساس ادارے کے افسر جاوید سولنگی کے بیٹے 24 سالہ حسن سولنگی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔حسن کے والد نے واقعہ کا مقدمہ درخشاں تھانے میں دفعہ 365 ت پ کے تحت درج کروایا ہے۔مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ 24 مئی کو انکا بیٹا اپنی گاڑی میں گھر سے نکلا جسکے بعد سے انکے بیٹے کا پتا نہیں چل سکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید