• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی منظوری دے دی۔

ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی۔

سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کےلیے قائم کیا گیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک تقریباً 40 ہزار طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید