اسپین کے کینری جزیرے میں کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں7 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے۔
میڈرڈ سے خبر ایجنسی اور ہسپانوی میڈیا کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں 180 تارکین سوار تھے۔
میری ٹائم ایجنسی کے ترجمان کے مطابق کشتی کو ال ہیرو جزیرے کی بندرگاہ کی طرف لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو اداروں نے ڈوبنے والے افراد کو بچانے کے لیے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کیں اور ہیلی کاپٹر روانہ کیا۔