• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو—فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بیان میں کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ وہ اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبا کے بھی ویزے منسوخ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی طلبا کے لیے ویزے کے معیار میں بھی ترمیم کریں گے۔

مارکو روبیو نے بتایا ہے کہ آئندہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی ویزا درخواستوں کی کڑی جانچ ہوگی اور امریکا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید