• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی رہنما کے آشرم میں حاضری، بھارتی آرمی چیف کو تنقید کا سامنا

بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندرا دویدی نے ہندو مذہبی لیڈر جگد گرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری دی—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندرا دویدی نے ہندو مذہبی لیڈر جگد گرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری دی—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ہندو انتہاپسندی وہاں کی فوج میں بھی سرائیت کر رہی ہے۔

بھارتی آرمی چیف کی فُل فوجی وردی میں مذہبی لیڈر کے آشرم میں حاضری پر ملک کے اندر سے ہی تنقید شروع ہو گئی ہے۔

بھارت کے آرمی چیف جنرل اُپندرا دویدی نے مدھیہ پردیش میں ہندو مذہبی لیڈر جگد گرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری دی۔

ہندوؤں کے مذہبی رہنما جگد گرو رام بھدراچاریہ نے بھارتی آرمی چیف جنرل اُپندرا دویدی سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو واپس لانے کی فرمائش کر دی۔

بھارتی آرمی چیف کے اِس اقدام پر دفاعی تجزیہ کار سُشانت سنگھ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی فوجی سربراہ کا وردی میں کسی خاص مذہبی رہنما سے اس نوعیت کی ملاقات بھارت کی غیر سیاسی اور سیکولر افواج کے نظریے کو نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اِس سے سول ملٹری تعلقات خراب ہوتے ہیں اور یہ حکمراں جماعت بی جے پی کے ہندوتوا بیانیے کے ساتھ ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔

سُشانت سنگھ نے یہ بھی کہا کہ اس ملاقات سے ناصرف بھارتی افواج کی غیر جانبداری متاثر ہوتی ہے بلکہ اقلیتی برادریوں میں احساسِ بیگانگی بڑھتا ہے اور اداروں کے اندر اکثریتی غلبے کے تاثر کو تقویت ملتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید