• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انکے عالمی محصولات لگانے کے بڑے حصے سے روک دیا

اریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کی ایک عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انکے عالمی محصولات لگانے کے بڑے حصے سے روک دیا۔

ایک امریکی فیڈرل کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے عالمی محصولات لگانے سے بڑے کاروبار سمیت عام امریکی کےلیے برآمدات مہنگی ہوجائیں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیویارک کی مین ہیٹن کی بین الاقوامی تجارتی کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل پینل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محصولات کے معاملے میں صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، جس سے امریکا میں بڑے کاروبار سے لے کرروز مرہ کی درآمدات کی لاگت میں اضافہ ہوجائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی فیڈرل کورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری اپیل دائر کردی گئی ہے، اس معاملے نے صارفین اور کمپنیوں کےلیے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی، انتظامیہ کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے عمل کی وجہ سے درآمدی ڈیوٹی برقرار رہے گی اور اس کے عالمی معیشت پر اثرات پڑیں گے۔

اس عدالتی فیصلے کی رو سے امریکی صدر کی جانب سے چین کی مخصوص اشیا پر 30 فیصد، اور میکسیکو اور کینیڈا کی بیشتر اشیا پر 10 فیصد ٹیرف کر عمل درآمد روک دیا ہے۔ تاہم یہ فیصلہ گاڑیوں، آٹو پارٹس، اسٹیل اور المونیم پر لاگو نہیں ہوگا  جن کا ذکر ٹریڈ ایکس پینشن ایکٹ کی سیکشن 232 میں درج ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید