• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں شاندار تقریب

پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس میں یوم تکبیر کے سلسلہ میں شاندار تقریب ، پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی رہنما سردار ظہور اقبال نے کہا کہ28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔ آج پوری قوم اور ہم اورسیز پاکستانی قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ راجہ علی اصغر چیئرمین ن لیگ فرانس نےیوم تکبیرکی تقریب خطاب میں کہاکہ 28مئی کادن پاکستان کی تاریخ کایادگاراورسنہری دن ہے۔ ن لیگ آزاد کشمیر کے رہنما نعیم چوہدری نے کہا کہ ایٹمی قوت بنتے وقت بعض لوگ کہتے تھے کہ اس کی ضرورت نہیں تھی دس مئی کو ثابت ہوا کہ اس ضرورت تھی جس کے باعث دشمن کو نقصان اٹھا کر خاموشی اختیار کرنی پڑی ۔

دنیا بھر سے سے مزید