• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس سے بذریعہ ٹرین تجارتی کھیپ افغانستان پہنچ گئی، طالبان

کراچی(نیوزڈیسک)فرانس سے ایک ریل تجارتی کھیپ لے کر افغانستان پہنچ گئی، جسے افغان طالبان حکومت نے یورپ کے ساتھ تجارتی رابطے مستحکم کرنے کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔نیوز ویب سائٹ آمو کے مطابق افغان صوبہ ہرات کے طالبان گورنر کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خشک دودھ کی کھیپ فرانس سے ہرات-خف ریلوے لائن کے ذریعے افغانستان میں داخل ہوئی، جو مغربی افغانستان کو شمال مشرقی ایران سے جوڑتی ہے۔جاری بیان میں طالبان نے اسے لاجسٹک کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت افغانستان کو یورپ سے جوڑنے کے لیے ایک اہم اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، مزید بتایا کہ خف-ہرات ریل کوریڈور کے بڑھتے ہوئے استعمال سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور افغانستان، اس کے پڑوسیوں اور وسیع تر بین الاقوامی منڈی کے درمیان سامان کی نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید