سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کرغزستان کو 3-0 سے ہرا دیا۔
ازبکستان میں ہونے والی سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان ٹیم نے کرغزستان کے خلاف شاندار آغاز کیا۔
پاکستان نے پہلا سیٹ 25-15 کے اسکور سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس شاندار رہی اور حریف ٹیم کو صرف 14 پوائنٹس اسکور کرنے دیے۔
میچ کا تیسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا جس میں پاکستان نے 25-18 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی اور میچ 3-0 سے جیت لیا۔