• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کو رام اللّٰہ جانےسے روک دیا

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے سے روک دیا۔اسرائیل کے ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے ریاست قائم کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیںکیا جاسکتا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میںبتایاگیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں عرب ممالک کا وفد آج( اتوار) مغربی کنارے کا دورہ کرنے کاارادہ رکھتا تھا وفد میں متحدہ عرب، ترکیہ، اردن، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا ئےخارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہےتاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے اور ان کوششوں کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا۔

دنیا بھر سے سے مزید