• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار کا موٹر سائیکل سوار پر تشدد

فوٹو — اسکرین شاٹ
فوٹو — اسکرین شاٹ 

کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹر سائیکل سوار پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹر سائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹر سائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔

پولیس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کی بہنیں کار سوار شخص کی منتیں کرتی رہیں لیکن کار سوار شخص نے منت سماجت پر بھی موٹر سائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔

پولیس کے مطابق کار سوار شخص کی گاڑی کے نمبر سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔

پولیس نےمزید بتایا کہ کار سوار شخص کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے تاہم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ افراد نے ابھی تک پولیس کو شکایت نہیں  کی۔

قومی خبریں سے مزید